کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مظہر علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اداکارمظہر علی نے فن اداکاری کو نئی جہت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے ڈرامے ان کی بے مثال اداکاری کے باعث آج بھی شائقین میں مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظہر علی کی فن اداکاری میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔