بیوی نے تنگ آکر شوہرکوقتل کردیا‘ملزمہ فرار

57

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیوی نے تنگ آکر شوہر کو قتل کر ڈالا، مقتول نشے کا عادی اور اہلیہ پر روز تشدد کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 میں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور اہلخانہ نے چھپانے کی کوشش کی۔ مقتول کے اہلخانہ تدفین کرنے جارہے تھے کہ اطلاع پر پولیس پہنچی تاہم فائرنگ میں ملوث ملزمہ فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔مقتول کے چچا نے بتایا کہ مقتول نشے کا عادی اور اہلیہ پر روز تشدد کرتا تھا، مقتول کی بیوی نے تنگ آکر شوہر پر فائرنگ کر دی ۔