شیخوپورہ : ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق،10زخمی

78

شیخوپورہ(صباح نیوز)شیخوپورہ میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور10زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیروز والا کے قریب موٹروے کوٹ عبد المالک انٹرچینج کے قریب بس اور وین میں تصادم ہوگیا،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اس اندوہناک حادثے میں5افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔اطلاع ملنے پر فیروز والا پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ل منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والوں میں امان، بہرام، حضور محمد، فرید اور محمد ایوب شامل ہیں۔