فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن آجائیگا‘فاروق نائیک

96

اسلام آباد(آن لائن) سینئر وکیل اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن آجائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وکلاء کنونشن میں، میں نے بطورِ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل شرکت نہیں کی، کنونشن کرنا وکلاء کا حق ہے ، آئینی عدالت سے متعلق ہمارا ایک موقف ہے کہ آئینی عدالت بننی چاہیے، آئینی عدالت سے ملک کا فائدہ ہی ہے نقصان نہیں، آئینی عدالت کی تشکیل سے بہت سارے کرمنل اور سول کیسز کم ہوجائیں گے۔