شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس،5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط سفارش

67

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط سفارش کردی۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کرشنگ سیزن 21 نومبر سے پہلے شروع کیا جائے گا، شوگر ملز مالکان کاشت کاروں کے تمام واجبات کلیئر کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شوگر ملز تین ماہ میں برآمدات کو یقینی بنائیں گی۔