ویمنزٹی20ورلڈکپ:نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

241

شارجہ:ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، جس کے بعد 149 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 19.8 اوورز میں 88 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔امیلا کیر نے 29 رنز بنائے، میگن سشسٹ اور انابیل سدرلینڈ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے اوپنر بیتھ مونی نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، امیلا کیر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔