پاکستانی یونیورسٹیوں میں طالبات کی شرح 52فیصد،مزید بڑھانے کی کوشش ہے: چیئرمین ایچ ای سی

136
female students in Pakistani universities

اسلام آباد:  چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی یونیورسٹیوں میں طالبات کی شرح 52فیصد ہے اوریہ تعداد مزید بڑھانے کے لئے ہماری کوشش جاری ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ خواتین کو تعلیمی اداروں میں فوقیت دینا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور خواتین اس معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ان کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مشن ہے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے انگریزی زبان سیکھنے والے طلبہ کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ اورینٹیشن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یونیورسٹیوں میں طالبات کی شرح 52فیصد ہے اوریہ تعداد مزید بڑھانے کے لئے ہماری کوشش جاری ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ تعلیم ہے، تعلیم کے بغیر کسی قوم کا کوئی مستقبل نہیں، طلبہ اپنے کل کو شاندار بنانے کے لئے تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔

ڈاکٹر ناصر نے پاکستانی بچوں کو انگریزی زبان سکھانے کے حوالے سے تعاون پر امریکی سفاتخانے اور شعبہ انگریزی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔