وزیر اعلیٰ اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخوا کی جان چھوڑیں، عظمی بخاری

125

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا  ہے کہ وزیر اعلیٰ اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخوا کی جان چھوڑیں،علی امین گنڈا پورگینگ آف کالا چور کا چیلا پارٹی کارکنوں میں  مظلوم بچہ بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا ( کے پی کے) علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ علی امین  گنڈا پور کی فلاپ سٹوری پر اس کے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ کنویں کے مینڈک ہیں، اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے، ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  نوازشریف کے بغض میں جلتے پی ٹی آئی کا لیڈر عمران خان اڈیالہ جیل میں پہنچ گیا ہے، ہماری وزاعلیٰ پنجاب صوبے میں عوام کو سہولیات فراہم کررہی ہیں، علی امین گنڈا پور بھی اپنی عوام کی فکر کرکے عوام دوست پالیسیاں متعارف کروائیں۔