وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹانے پر دوبارہ آنے کی دھمکی

143

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ( کے پی کے )علی امین گنڈا پور نے آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو پھر دھاوا بولیں گے، میں اسلام آباد سرکاری گاڑی پر وانہ ہوا تھا، واپسی پر ایک ڈی پی او کے گھر ناشتہ کیا اور پھر اس نے گاڑی کا بندوبست کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، کارکنان کی رہائی کے لیے فہرست تیار کروا رہاہوں، ہم پر جو ظلم کیا گیا اس کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے نواز شرپف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 3 بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں، لیکن اتنی ہمت نہیں کہ کسی بھی بازار میں تنہا گھوم سکیں، اس کی بنیادی وجہ ناقص کارکردگی ہے، عوام اپنے حقوق کے لیے جہدوجہد کرنا جانتی ہے۔