پی ٹی آئی قیادت نے توڑ پھوڑ کا حکم دیا،اسلام آباد سے گرفتار افغان باشندوں کا انکشاف

142

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاج میں شرپسندی کرنے والے گرفتارافغان باشندوں کا کہنا ہے کہ  وفاقی دارالحکومت   میں توڑ پھوڑ کرنے کا بولا گیا  تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افغان باشندوں نے کہاکہ  پی ٹی آئی کی قیادت سے ہمیں 2 ہزار روپے دینے کا کہا گیا تھا، ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمیں پولیس نے پکڑ لیا جبکہ پارٹی کی قیادت ہمیں چھوڑ کر بھا گ گئی۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ ہم سب کا تعلق افغانستان سےہے، پی ٹی آئی نے ابھی تک ہمیں پیسے  بھی نہیں دیے اور نہ ہی کوئی ہمارا حال پوچھنے آیا،حوالات میں ہم ان کی وجہ سے بند ہیں۔

افغان باشندوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کے بہکاوے میں آنے پر شرمندہ ہیں، ہم صرف اسلام آباد سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے آئے تھے ، لیکن پہلے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے ہمیں گرفتار کرلیا، گرفتار افغان باشندوں میں عبدالرحمن اور مولاداد نامی شخص گرفتار ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت  میں  پی ٹی آئی کے کارکنان نے اسلام آباد ڈی چوک تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن  پولیس کی بروقت کارروائی  کرنے پر مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔