سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف رقم منتقلی کے الزام میں مقدمہ درج

123

پشاور : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پر سرکاری اکاؤنٹ سے ذاتی اکاؤنٹ میں رقم منتقلی کے الزام میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کردیاگیا ۔

میڈیا زرائع کے مطابق محمد خان کے خلاف یہ مقدمہ اینٹی کرپشن میں درج کیاگیا ہے کیونکہ سابق وزیر اعلیٰ 2015 میں بطور وزیر کھیل سرکاری اکاؤنٹ سے ذاتی اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی تھی ۔

اینٹی کرپشن کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جلد قانون کےمطابق سزا ملے گی ، جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے بطور وزیر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ہے جس کی سخت سزا مقرر ہے ، کوئی بھی شخص قانون کے شکنجے سے بچ نہیں پائے گا ۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور ہائی میں اینٹی کرپشن کے خلاف رجوع کر لیا ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کے پاس کوئی ثبوت نہیں بے بنیاد مقدمہ بنا کر کسی عزت دار شہری کو بد نام کرنا ہے ، جب ان کے پاس کام نہیں ہوتا یہ اس طرح کے کارنامے سر انجام دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر میرے خلاف اینٹی کرپشن کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کرے اس قسم کے جھوٹے مقدمے بنا نے سے گریز کریں ۔

واضح رہے کہ 17 فروری کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی صدارت اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد محمود خان کو پی ٹی آئی پی کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔