غزہ اور فلسطین پر اسرائیلی حملہ کے ایک سال مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

233

نواب شاہ (نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی حلقہ خواتین اور اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ اور فلسطین پر اسرائیلی حملہ کے ایک سال مکمل ہونے پر دوپہر 12 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم عبداللہ قریشی ، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ بیگم نجف رضا اور بیگم اویس بٹ نے کی جبکہ مظاہرہ سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی پروفیسر اعجاز عالم اور عبداللہ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک سال سے مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہے لیکن اس کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں، 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے ہیں ،ایک لاکھ سے زائد زخمی ہیں، علاج معالجہ کی سہولت نہیں ہے، حماس کے قائد اسماعیل ہنیہ کے بعد لبنان میں حزب اللہ کے حسن نصر اللہ کو شہید کر دیا گیا ہے لیکن 8مغرب کے ساتھ ساتھ مسلم حکمرانوں کی خاموشی بھی شرمناک ہے ،آج ایک بار پھر سلطان صلاح الدین ایوبی کی ضرورت ہے ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز ،اور بینرز اٹھا رکھے تھے جب کہ شرکاء نے اسرائیل کی مخالفت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے زبردست نعرے بازی بھی کی۔