بنگلا دیش میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہی ‘8افرا د ہلاک

209
بنگلادیش میں سیلاب میں بہنے والے ٹرک کو باندھا جارہا ہے

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس سے 8 افراد جان کی بازی ہا رگئے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید سیلاب کے باعث 2 لاکھ سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ شیر پور کے علاقے میں دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے سے 200 سے زائد دیہات زیرِ آب آ گئے، جبکہ سیکڑوں گھر اور فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں۔ سیلاب سے خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور راستے بند ہونے سے دور دراز علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔