پیرس (انٹرنیشنل دیسک) فرانس سے غیر قانونی طور پر برطانیہ جاتے ہوئے بحری راستہ عبورکرنے کی کوشش کے دوران کشتی ڈوب گئی،جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتوںکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ غیر قانونی طور پر برطانیہ جانے والوں میں 10 خواتین سمیت کئی نوجوان لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ امدادی ٹیموں نے 65 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر نے کشتی ڈوبتے ہوئے دیکھی تو فوری طور پر ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کا خون انسانی اسمگلروں کی گردن پر ہے اور فرانس ان مافیاز کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گا۔