کراچی(کامرس رپورٹر)فلپ مورس (پاکستان)لمیٹڈ ( پی ایم پی کے ایل ) نے انٹر پرینورشپ یوتھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی ( ای وائی ڈی ایس) کے اشتراک سے کراچی کلفٹن بیچ پر ’’ پائیداری کیلئے کوشش‘‘ ساحل سمندر کی صفائی اور آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ تقریب کا انعقاد فلپ مورس انٹرنیشنل کے عالمی اینٹی لٹرنگ ایجنڈے کے تحت کیاگیا ۔ ایونٹ کے دوران شرکا کو تین ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ ہر ٹیم کو کراچی کی 1.5سے 2کلومیٹرتک پھیلی ساحلی پٹی سے ری سائیکل کے قابل کچرا اکٹھا کرنے کا ٹاسک سونپا گیا۔ شرکاء نے مجموعی طور پر 431کلوگرام کچرا اکٹھا کیا۔ تقریب میں حفاظتی تدابیر اور شرکاء کی خیروعافیت کو اولین ترجیح دی گئی جس میں پانی کی مناسب مقدار پینے، حفاظتی آلات کے استعمال اور کچرے کو محفوظ طریقے سے انتظام کرنے کی واضح ہدایات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلپ مورس پاکستان اور افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر علی تاکیش نے کہا’’ پائیداری فلپ مورس کے آپریشنز میں بنیادی جزو ہے۔ بیچ کی صفائی کی کوشش آلودگی میں کمی اور ماحولیاتی آگاہی کے فروغ کیلئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ وی وائی ڈی ایس کی نائب صدر شائستہ عائشہ نے مستقل پائیداری کے حصول کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا’ ساحل صفائی مہم نہ صرف سمندری اور انسانی حیات کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ اینٹی لٹرنگ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی ضروری ہے۔