اسٹینڈرڈ چارٹرڈ عالمی معاشی رجحانات پراہم معلومات فراہم کرتا ہے

156

کراچی (کامرس رپورٹر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے زیر اہتمام، کراچی میں ’’مارکیٹ کے رجحانات اور سرمایہ کاری کے مواقع‘‘ کے عنوان سے ایک مارکیٹ آؤٹ ُلک ایونٹ کاانعقادہوا۔یہ بینک کی جانب سے سال بھر میں اپنے کلائنٹس کے لیے منعقد ہونے والے مارکیٹ آؤٹ لک ایونٹس کے سلسلے کا تیسرا سیشن تھا۔ اس ایونٹ میں بینک کے معزز کلائنٹس، معروف ماہرین اقتصادیات اور پروڈکٹ پارٹنرز کے ماہرین نے شرکت کی تاکہ عالمی اور مقامی معاشی منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور مالیاتی مارکیٹوں کے مستقبل پرمعلومات فراہم کی جا سکے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی ہیڈآف ویلتھ اینڈ ریٹیل بینکنگ،سعدیہ ریاض نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ’’ہم اپنے معزز کلائنٹس کو موجودہ معاشی منظرنامے کے حوالے سے قابل عمل مشاہدات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ وہ موجودہ مارکیٹوں میں میکرو ڈیویلپمنٹس کی روشنی میں مواقع تلاش کر سکیں اور ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ عالمی مالیاتی پالیسیوں اور مقامی اقتصادی ترقی جیسے اہم رجحانات پر ماہرین کی آراء پیش کر کے، ہم اپنے کلائنٹس کو ان کے مالیاتی پورٹ فولیو کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے کے لیے ضروری علم سے لیس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘کمیٹی میںAMEE کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر من پریت گل، کنٹری اکانومسٹ، فاروق پاشا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ویلتھ سلوشنز، ڈپازٹس اینڈ سیکیورڈ،کیلاش کمار، یو بی ایل فنڈ منیجرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، آصف علی قریشی اور ایم سی بی فنڈز کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر، محمد عاصم شامل تھے۔