شان مسعود نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے2ہزار رنز مکمل کر لئے

193
ملتان: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے بلے باز شان مسعود اور عبداللہ شفیق سنچری بنانے پر مداحوں کو بلا ہلاکر اظہار تشکر کررہے ہیں

ملتان(نمائندہ خصوصی):پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے2000رنز مکمل کر لئے ۔شان مسعود نے گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے2 ہزار رنز مکمل کئے۔شان مسعود انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 177 گیندوں پر 151رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ شان مسعودنے36 ٹیسٹ میچوں میں 67 اننگز کھیل کر 5 سنچریوں اور 10نصف سنچریوں کی مدد سے 30.35 کی اوسط اور 51.82کی اسٹرائیک ریٹ سے 2034 رنز بنا رکھے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں شان مسعود 2 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے 34 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔