کراچی ( کامرس رپورٹر)ہفتے کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر18پیسے کی کمی سے 279.84روپے سے کم ہو کر279.66روپے رہ گیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.83روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد یورو کی قدر307.22 روپے سے گھٹ کر 305.39 روپے رہ گئی اسی طرح1.37روپے کی کمی سے برطانوی پائونڈ کی قدر366.71روپے سے کم ہو کر365.34 روپے پر آ گئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت 14 پیسے گھٹ کر74.14روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت5پیسے کم ہوکر76.03روپے رہ گئی۔