رانی پورکیس‘بچی کے والدین کاکیس کراچی منتقل کرنے کی استدعا

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں رانی پور میں کم سن بچی فاطمہ سے جنسی زیادتی، تشدد اور ہلاکت کا کیس , بچی کے والدین نے کیس کراچی منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔سندھ ہائیکورٹ کے از خود نوٹس پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں بچی کے والدین اور ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ بچی کے والدین نے کیس کراچی منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں دھمکایا گیا اور ڈرا کر صلح نامہ پر دستخط کروائے گئے تھے ، ہم چاہتے ہیں کیس منطقی انجام تک پہنچے اور ذمہ داروں کو سزا ملے ۔اس کیس کو انسداد دہشت گردی میں چلایا جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی وکیل کاکہنا ہے کہ کم عمر بچی کی رانی پور میں حویلی میں تشدد سے ہلاکت ہوئی تھی ، میڈیکل رپورٹس میں بچی سے جنسی زیادتی اور تشدد سے ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔