فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے بلدیہ عظمیٰ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

62

کراچی (اسٹاف رپورٹر )فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ،سٹی کونسل کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف وہپ مسرت نیازی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے بھی مظاہرے میں شرکت کی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مرادنے کہا کہ فلسطینیوں کے حق کے لیے سب کو اکھٹا ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پرفلسطینیوں کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے لیے قرارداد پیش کی تھی، جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے ظلم و ستم کیا جارہا ہے، فلسطینیوں پر جاری ظلم کو فوری روکا جائے، اقوام متحدہ فلسطین پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کا نوٹس لے۔