گلشن ‘جناح ٹائونز کے زیراہتمام فلسطین کے حق میںریلی

89

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن ٹاؤن میں ”فلسطین اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی” کے تحت ایک بڑی ریلی منعقد کی گئی۔ اس ریلی کی قیادت چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع اور چیئرمین پارکس کمیٹی گلشن ٹاؤن آصف عبدالکریم نے کی۔ ریلی یونیورسٹی روڈ پر گلشن ٹاؤن آفس کے سامنے منعقد ہوئی، جہاں طلباء، دفتر کے عملے اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مظاہرین نے پرامن طور پر ”فری فلسطین، فری لبنان” کے نعرے لگائے، جبکہ ہاتھوں میں فلسطینی پرچم لہراتے رہے۔ مظاہرے کا مقصد بین الاقوامی برادری کو فلسطین اور لبنان کی نسل کشی کی جانب توجہ مرکوز کروانا تھا.۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق کی پاسداری کی جانی چاہیے اور مظلوم لوگوں کی مدد کے لیے موثر اقدامات کیے جانے چاہییں۔چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی جانب سے چیئرمین کمیٹی آصف عبدالکریم نے شرکت کی اور کہا کہ فلسطین اور لبنان میں مظالم ناقابل برداشت ہو چکے ہیں ۔اقوام متحدہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ جو ظلم وستم مسلمانوں پر ڈھائے جارہے ہیں ان کا خاتمہ ممکن ہو۔