فائرنگ ، سمندر میں ڈوبنے سمیت دیگر واقعات میں 7افراد جاں بحق، 3زخمی

123

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود رضویہ سوسائٹی ناظم آباد نمبر 02 سیف اللہ بنگش ہوٹل والی گلی فیروز کالونی کابلی بازار کے قریب گھر میں فائرنگ سے40سالہ عبدالغفار ولد حیدر جان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے لاش کو پولیس کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ بلوچ کالونی تھانے کی حدود اقرا یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ محمد ،بلال نامی شہری جاںبحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سائٹ اے تھانے کی حدود سائٹ ایریا خٹک چوک ملت پلاسٹک کمپنی کے قریب 25سالہ سکندر ولد سلیم نامی نوجوان کی مردہ حالت میں لاش ملی ،متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ماڑی پور تھانے کی حدود منوڑہ بیچ ہٹ نمبر S64 کے قریب مورخہ 05 اکتوبر بروز ہفتہ کو سمندر میں ڈوبنے والے 04 افراد میں سے لاپتا 25 سالہ مصطفی آفتاب کی لاش ملی۔ منگھوپیر گرم چشمہ پیپلز اسٹیل ملز کے قریب سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ بوٹ بیسن تھانے کی حدو کلفٹن عبداللہ شاہ غازی ؒمزار ٹیوٹا شوروم کے قریب روڈ سے 29 سالہ نندلعل ولد کسترو نامی شخص کی لاش ملی ۔ چاکیواڑہ کے علاقے لیاری لیاری چاکیواڑہ میں 24ستمبر کو آگ سے مریم زوجہ قاسم جھلس گئی تھی ، سول اسپتال برنس وارڈ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دوران علاج دم توڑ گئی۔ دوسری جانب شاہ لطیف کے علاقے ملیر انور بلوچ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں سب انسپکٹر جمعہ خان زخمی ہوگیا۔ گلستان جوہر منور چورنگی نذد الصدیق مسجد کے قریب گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ناظم آباد تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر 3 اے اے میڈیکو نور اسلام مسجد کے قریب اتفاقی طور پر گولی چلنے سے 24 سالہ سیکورٹی گارڈ، امیر بخش ولد غلام محمد زخمی ہوگیا۔