نوابشاہ( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں نوابشاہ کے ترازو چوک پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نوابشاہ کے تحت عظیم الشان مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سالم خان زرداری امیر جماعت اسلامی نوابشا پروفیسر اعجاز عالم سٹی صدر پیپلز پارٹی خان بہادر بھٹی نائب امیر جماعت اسلامی نوابشاہ نجف رضا اور دیگر مقررین نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے ایک سال مکمل ہونے ،لبنان پر حملے کے خلاف ، اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے ‘ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ہے۔ مارچ میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف بھرپور قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا اور عالم اسلام کے حکمرانوں اور افواج پر زور دیا گیا کہ نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی اور امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت و دہشت گردی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،حکمران اگر اب بھی ناجاگے تو ان کی داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں۔اسرائیل سے دوستی مہنگی پڑے گی ،غزہ کے بعد لبنان کو نشانہ بنانے والا اسرائیل کل کسی اور ملک کو بھی نشانہ بناسکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اس وقت عصبیت ولسانیت ،مسلکی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر اختلاف اور تقسیم پیدا کرنے کے ایجنڈے پر کام کیا جارہا ہے ،اسے ناکام بنایا جائے ،اتفاق کے نکات اختلاف سے زیادہ ہیں ، سعودی عرب اور ایران پر خصوصی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ تقسیم پیدا نہ ہونے دیں، ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہے کہ مسلم حکمرانوں کا اجلاس بلایا جائے جس میں مسلم ممالک کے افواج کے سربراہان کو بھی دعوت دی جائے اور اسرائیل کے خلاف راست اقدام کا اعلان کیا جائے ،عالم اسلام کا اتحاد و یکجہتی اسرائیل کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردے گا۔اسرائیل نابود و برباد ہوکر رہے گا ، بیت المقدس ضرور آزاد ہوگا اور مسلمان قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں گے۔قائد اعظم کے فرمان کے مطابق بھی اسرائیل ناجائز ریاست ہے ، اسے کسی طور پر بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا ،قائد اعظم نے یہ اعلان اس وقت کیا تھا جب پاکستان کی معیشت کچھ نہیں تھی اگر حکمرانوں نے متفقہ لائحہ عمل طے نہیں کیا تو جماعت اسلامی ان کا تعاقب کرے گی اور انسانیت دشمنی کو بے نقاب کرے گی۔ اسرائیل سب سے بڑا دہشت گرد ہے اور اس کی پشت پناہی کرنے والا بھی امریکا دہشت گرد ہے۔ اسرائیل غزہ میں خیموں اور اسپتالوں پر بھی بمباری کررہا ہے۔ یو این او کا اجلاس جاری تھا کہ اسرائیل کے صدر نے نقشہ پیش کیا اور نیل سے فراط تک گریٹر اسرائیل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مسئلہ صرف قراردادوں اور واک آؤٹ کا نہیں ہے۔ امریکا اسرائیل کو اسلحہ فراہم کررہا ہے، مظاہرے میں میونسپل کارپوریشن کے ٹاؤن چیئرمین عاطف زیدی حیات کاکا پوٹا تاجر رہنماوں نے شرکت کی۔