ڈی ایس ریلوے سکھر کے چھاپے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں پر جرمانے

87

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن فرمان غنی، ڈی سی او ابراہیم بلوچ کی قیادت میں ریلوے ٹیم کے مسافر ٹرینوں میں چھاپے بغیرٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں پر جرمانے عائد کئے۔اس ضمن ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن فرمان غنی ڈی سی او ابراہیم بلوچ گروپ انسپکٹر عبد الحلیم جمالی ایس ٹی افتحار حسین،امد اد علی کے ساتھ پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس میں گھوٹکی ریلوے اسٹیشن سے سوار ہوکر ٹرین کی مختلف بوگیوں میں سوار مسافروں سے ٹکٹ چیک کئے تو 15 مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پائے گئے جن سے جرمانے سمیت 78320 موقع پر وصول کئے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس فرمان غنی سکھر کا کہنا تھا کہ مسافرٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے اور ان کو ہدایات دی ہے کہ مسافر ٹرینوں میں اچانک چھاپا مارکارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائی کرکے جرمانے سمیت ٹکٹ وصول کرنے سے ان کی حوصلہ شکنی ہو گی ۔ڈی ایس ریلوے فرمان غنی نے کہا کہ ہم میڈیا کے ذریعے ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو مطلع کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی کارروائی اور جرمانے سے بچنے کے لیے بغیرٹکٹ سفر نہ کریں بغیرٹکٹ سفر کرانے میں ملوث اور مدد گار ریلوے عملے کی نشاندہی کریں تاکہ محکمے کو مالی نقصان پہنچانے والے ریلوے عملے کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔