فلسطین پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے ،سید علی مردان شاہ

83

 

بدین(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کی اپیل پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مسجد اقصی کھوسکی روڈ سے بدین پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں مرد خواتین سمیت سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔بچوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کتبے تھامے ہوئے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے کہا کہ فلسطینی مظلوم عوام پر اسرائیل کی جانب سے ایک سال مکمل ہونے تک مسلسل حملے اور بمباری کی جارہی ہے جس خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں انسانی سوز حملے کی وجہ فلسطین میں انسانی نسل کشی کے سلسلہ جاری ہے لیکن مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے اسرائیل آئے دن مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے پاکستانی حکمرانوں کو فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم پر خاموش بیٹھنے کے بجائے اہم کردار ادا کرنا چاہیے انہوں اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام پر ایک سال سے ہونے والے مظالم کا نوٹس لیا جائے اور فلسطینی عوام کی نسل کشی بند کی جائے اس موقع پر اللہ بچایو ہالیپوٹہ پروین ناہید جونیجو غلام رسول احمدانی عظیم عثمانی صفیہ شمس فتح خان کھوسہ علی گل و دیگر نے خطاب کیا۔