سنجھورو(نمائندہ جسارت)پی پی پی ضلع سانگھڑ کا اہم اجلاس پی پی پی ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ہنگورجو کی زیر صدارت جاوید شورو کی میزبانی میں شورو ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں پی پی پی ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری جھانگیر جونیجو انفارمیشن سیکرٹری شکیل احمد مری ضلع کونسل سانگھڑ کے چیرمین سید ریاض حسین شاہ خراسانی ایم این اے علاؤالدین جونیجو ایم پی اے جام شبیر علی خان جام ظہیر علی خان معشوق چانڈیو شیر محمد ڈیرو۔تعلقہ ٹنڈوآدم کے صدر جاوید شورو امان اللہ مری سید سبطین علی شاہ علی محمد کھوسو اورنگزیب تھیم سید خیرشاہ جیلانی تاج وریاہ،عمر گل ہنگورجو، ذوالفقار علی زرداری، غلام مرتضیٰ جونیجو،نادر خان مری،یاسر خان مری،راجا آفتاب لغاری، ستار خاصخیلی،علی مراد دزکانی، عبدالقادر ڈاہری،عدنان نظامانی، محمد اویس چانڈیو ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 18 اکتوبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہونے والے حیرآباد میں جلسے میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں تعلقہ سٹی ونگز کے صدور کو،یوسی سطح تک میٹنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔