کوئٹہ ،واٹر ٹینکر ہوٹل پر چڑھ دوڑا ،3 افراد شدید زخمی

91

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں واٹر ٹینکر ہوٹل پر چڑھ دوڑا ، تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کاسی روڈ پر پیش آیا جہاں خدائیداد چوک سے مڑنے والا تیز رفتارواٹر ٹینکر ہوٹل میں جا گھسا حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ، حادثے میں ہوٹل اور ایک موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا ، پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔