صوفے یا کرسی پر زیادہ دیر بیٹھنا کمر درد کو بگاڑ دے گا، ماہرین

88

ہیلنسی:طبی ماہرین نے نئے تجربات کے نتائج سے اخذ کیا ہے کہ صوفے یا کرسی پر زیادہ بیٹھنے رہنے سے کمر کا درد مزید بگڑ سکتا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق تحقیق کاروں  کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو کمر کے درد کا شکار ہیں، اگر وہ دیر تک بیٹھنے رہنے کے دورانیے میں بتدریج معمولی کمی کرتے رہیں تو آئندہ 6 ماہ میں ان کے کمردرد  کے بڑھنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

تحقیقی مطالعے کے مصنف جو وانورہا  کا کہنا ہے کہ اگر آپ مستقل کمر درد کا شکار ہیں اور آپ بیٹھنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن کمر درد کی وجہ سے  خوف کا شکار ہیں تو آپ کو چاہیے کہ فارغ وقت میں یا کام کے اوقات میں ایسے طریقے تلاش کریں جس میں بیٹھنے کی ضرورت کم سے کم پیش آئے۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران پایا کہ ماضی میں طویل دورانیے کے لیے بیٹھنے اور کمر کے درد کے درمیان تعلق کے حوالے سے زیادہ تحقیق نہیں کی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج کے مصروف دور میں اس حوالے سے تحقیقی مطالعے کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔