جلد بازی میں کوئی بھی ترمیم نہیں کرنے دیں گے، اسد قیصر

173
we will definitely hold a meeting

  اسلام آباد : سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کا کہنا ہےکہ جلد بازی میں کوئی بھی ترمیم نہیں کرنے دیں گے، آئینی ترامیم کیلیے ہمارے ارکان کو 12 کروڑ روپے تک کی آفر ہوچکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ  کسی بھی غیر قانونی ترامیم کی بھرپور مزاحمت کریں گے اور اس کے خلاف محاذ بنائیں گے، پارلیمنٹ میں اس مزاحمت کو لیڈ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ترامیم کا مسودہ ہمارے سامنے رکھیں، اس کا جائزہ لیں گے، ہم آئینی ترامیم پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن یکطرفہ ترمیم ہرگز نہیں کرنے دیں گے، غیر آئینی ترامیم کا راستہ روکنے میں مولانا فضل الرحمان کا بڑا اہم کردار ہے اور امید ہے مولانا آئندہ بھی آئین کی حکمرانی کے لیے کردار ادا کریں گے۔