پاکستان چینی شہریوں کی حفاظت کیلیے ٹھوس اقدامات کرے، چین

126

بیجنگ:چین نے پاکستان سے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے  بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم کراچی میں ہونے والے واقعے پر اپنے شہریوں کی ہلاکت پر افسردہ اور ان کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اس حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور ملوث عناصر کو کڑی سزا دے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کی شب کراچی میں ائرپورٹ کے قریب دہشت گردی کے واقعے میں اپنے 2 شہریوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ ہم نے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کو چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔