ایس سی او کا اجلاس: پنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان

231

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس  کے پیش نظرحکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت  نے 3 دن عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن  جاری کیاہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ی او کے اجلاس کے تناظر میں  پیر 14 اکتوبر،منگل  15 اور بدھ 16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔

وفاقی حکومت کا پنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں  ایس سی او کے رکن ممالک شرکت کریں گے، شنگھائی تعاون تنظیم  میں پاکستان سمیت بھارت، چین، کرغزستان ، روس، تاجکستان، ازبکستان، ایران، ارمینیا، بیلاروس ، آسیان  اور اقوامتحدہ شامل ہیں۔