اس ملک میں یہ کیا ہورہا ہے! ڈاکٹر ذاکر نائک نے اسٹیج چھوڑنے کی وجہ واضح کر دی

288

اسلام آباد: عالمی معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام آباد کی تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑنے پر تنقید کرنے والوں کو وجہ بتادی۔

عالمی معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اس عمل کی وجہ مذہبی اصولوں پر عمل کرنا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ دیا، جس پر چند لوگوں نے تنقید کی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو “پاکستان سویٹ ہوم” کی جانب سے یتیم بچوں کو شیلڈ دینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا تاہم جب لڑکیاں اسٹیج پر آئیں، تو انہوں نے پیچھے ہٹ کر اسٹیج سے نیچے اترنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس سندھ میں ایک عوامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے اسٹیج چھوڑنے کی وجہ اسلامی اصولوں کے مطابق عورتوں سے فاصلہ برقرار رکھنا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تقریب میں یتیم بچے تو پیچھے رہ گئے اور فوٹو سیشن کے دوران بالغ خواتین کو اسٹیج پر بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ نابالغ لڑکیوں کو چھونے یا ان سے قریب ہونے کو غیر اسلامی سمجھتے ہیں اور یہی وجہ تھی کہ وہ اسٹیج سے اتر گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان کے اس عمل پر تنقید کرنے کے بجائے ان کی مذہبی اصولوں پر عمل کرنے کی تعریف کرنی چاہیے تھی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے پیغام میں کہا کہ بیٹی کہہ کر کسی کو چھونا یا قریب ہونا حرام ہے، چاہے وہ نابالغ ہو یا بالغ۔