اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے فلسطین پر حکومت کی منعقدہ اے پی سی میں شرکت سے متعلق فیصلہ تبدیل کرلیا، بیرسٹر گوہر نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما اسلام آباد میں موجود نہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ دعوت نامہ میرے نام پر آیا تھا، موجودہ حالات کے پیش نظر اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتے۔