دانتوں کا خیال نہ رکھنا آپ کو کینسر کا شکار بنا سکتا ہے: تحقیق

302

اپنے دانتوں کو برش نہ کرنا یا اپنے دانتوں کی دیکھ بھال نہ کرنا سر اور گردن کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

یہ بات پہلے ہی ثابت ہو چکی ہے کہ منہ میں مسوڑھوں کی بیماری پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی تعداد بڑھنے سے مختلف بیماریوں جیسے ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔لیکن نیویارک یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں منہ میں بعض بیکٹیریا کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سر اور گردن کے کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان تعلق پایا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک درجن سے زائد جراثیم کے سامنے آنے سے اس مہلک کینسر کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 160,000 سے زیادہ لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

ان افراد کے طرز زندگی، غذائی عادات اور طبی تاریخ سے متعلق ڈیٹا کا مشاہدہ کیا گیا اور تھوک کے نمونے جمع کیے گئے۔ان افراد کی صحت کا 15 سال تک جائزہ لیا گیا، اس دوران 236 افراد میں سر اور گردن کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔تحقیق کے نتائج اچھی زبانی حفظان صحت کی اہمیت کو ثابت کرتے ہیں، یعنی دن میں دو بار برش کرنا اور فلوس کرنا ضروری ہے۔

برش اور فلاسنگ نہ صرف مسوڑھوں کی بیماری کو روکنے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ عادت ممکنہ طور پر سر اور گردن کے کینسر سے بھی بچا سکتی ہے۔