شمالی وزیرستان میں شہید جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

229
Visit of Deputy Chief of General Staff

اسپن وام : شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تمام شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، فوجی جوانوں نے شرکت کی، شہدا کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی نمازہ جنازہ میں شریک ہوئی ۔

شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت، لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں ۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کی عمر 43 سال تھی اور وہ ضلع فیصل آباد کے رہائشی تھے، 31 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر، 30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔ اسی طرح 29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید ضلع ٹانک ، 31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق اورکزئی اور 26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم وحوصلے کو تقویت بخشتی ہیں۔