کوئٹہ ‘ زمین کے تنازعے پرمسلح تصادم ‘4افراد جاں بحق

155

کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے دارالخافہ میں غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی زمین کو مافیا سے واگزار کرانے کے دوران پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم4 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابقپولیس نے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں پولیس اور شہریوں میں تصادم ہوا۔ جس میں5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 4 زخمی دم توڑ گئے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں عدالتی احکامات پر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جہاں غیرملکی افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سمیت پوری ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، مسلح افراد نے سرکاری مشینری کو بھی جلانے کی کوشش کی۔