جہلم‘ مضرصحت کھانا کھانے سے 2بچے جاں بحق‘ 6 کی حالت غیر

67

جہلم (صباح نیوز)جہلم میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق اور6 کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تھانہ ڈومیلی کے علاقہ ڈھوک شیریاں میں پیش آیا ہے، فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوا تھا، جس کے بعد ایک بچہ ڈی ایچ کیو اسپتال دیگر بچے ار ایچ سی ڈومیلی اور سوہاوہ اسپتال منتقل کیے گئے۔جاں بحق بچوں میں فرقان اور احسن دونوں سگے بھائی تھے،دیگر بچوں میں فیضان،انعم،حریبہ،سعد،عاشر اور ریحان کی حالت معمولی خراب ہے، متاثر ہونے والے تمام بچے آپس میں کزن ہیں۔