پاکستان اسٹیل ورکر کی شہادت پر پاسلو یونین کا اظہار افسوس

155

پاکستان اسٹیل انتظامیہ کی نااہلی، ظالمانہ رویے اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث نوجوان ورکر حافظ محمد علی میمن کی کرنٹ لگنے سے شہادت پر پاسلو یونین کے صدر عاصم بھٹی اور جنرل سیکرٹری علی حیدر گبول نے اظہار افسوس کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ پاکستان اسٹیل ملازمین بالخصوص پی ڈین ڈپارٹمنٹ کے ورکرز کو بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے ہائی وولٹیج پولز پر کام کرنے پہ مجبور کیا جاتا ہے۔ پاکستان اسٹیل انتظامیہ کا ملازمین کے ساتھ رویہ انتہائی ظالمانہ ہے حافظ محمد علی میمن کی شہادت کی ذمہ دار پاکستان اسٹیل انتظامیہ ہے۔ پاکستان اسٹیل ملازمین کو انتہائی ہائی رسک ورکنگ کنڈیشنز پر کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر صدر و جنرل سیکرٹری پاسلو یونین نے نوجوان ورکر حافظ قرآن محمد علی میمن کی ناگہانی موت پر انتہائی دکھ کا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور لواحقین کو قانونی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ پاسلو یونین رہنمائوں نے وفاقی حکومت سے پاکستان اسٹیل انتظامیہ کی بے حسی کا نوٹس لیتے ہوئے ملازمین کے لیے پانی گیس ٹرانسپورٹ اور حفاظتی آلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔