ڈاکٹر جاوید احمد کی سیسی میں اضافی ذمہ داری

172

چیئرمین فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ کی 18 ستمبر کو ریٹائرمنٹ کے بعد وزارت بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان کے سیکرٹری ڈاکٹر ارشد محمود نے وزارت کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر (PAO) کی حیثیت سے ای او بی آئی کے نئے چیئرمین کی تقرری تک ادارہ کے ایک سینئر افسر ڈاکٹر جاوید احمد شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کو ای او بی آئی کے روز مرہ انتظامی اور مالی امور انجام دینے کے لیے منتظم کا اختیار دیا ہے۔ اس سلسلے میں یکم اکتوبر 2024 کو وزارت کی سیکشن افسر برائے ای او بی آئی سمیرا نواز نے ای او بی آئی کو ایک مکتوب کے ذریعے اس فیصلہ سے مطلع کیا ہے۔ جس کے مطابق ڈاکٹر جاوید احمد شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز (مساوی گریڈ 20) کو ای او بی آئی کے ملازمین کے تمام انتظامی معاملات ماسوائے ان کی ترقیوں اور تادیبی کارروائی کے، بجٹ کی گنجائش میں مالی معاملات اور پنشن فنڈ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے فیصلوں کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران کیے گئے تمام فیصلے آنے والے نئے چیئرمین کے سامنے رکھے جائیں گے۔ وزارت کے فیصلے کی تعمیل میں غلام محمد ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی نے یکم اکتوبر کو آفس آرڈر نمبر 199/2024 جاری کردیا ہے۔