انتظامیہ ڈیمانڈ منظور کرے‘ وحید حیدر شاہPTCLـ

164

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے مرکزی سینئر نائب صدر و ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان وحید حیدرشاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات کے سلسلے کو جاری رکھے تاکہ ملازمین کو پیکیج جلد از جلد مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا میں ورکرز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے فیڈریشن کی قیادت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کے لیے اپنی جہدوجہد تیز کریں۔ انہوں نے ملک کی سب سے بڑی مزدوروں کی نمائندہ تنظیم نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر موقع پر پی ٹی سی ایل کے ورکرز کے لیے پشتی بان کا کردار ادا کیا۔ شمس الرحمن سواتی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کسی موقع پر بھی اپنے پی ٹی سی ایل کے مزدوروں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان ہر آئینی و قانونی جہدوجہد میں ان ساتھ رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا سب سے بڑا ٹیلی کمیونیکیشن گروپ کے ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ جوکہ باعث تشویش ہے۔ ہم پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں دیے گئے مطالبات پر غور کرکے جلد از جلد پیکیج کا اعلان کرے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا اختتام ہوسکے۔