اجمل سراج کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ شمس الرحمن سواتی

118

اجمل سراج نے معاشرتی نا ہمواریوں اور ظالمانہ فرسودہ نظام کے خلاف اپنی شاعری کے ذریعے آواز اٹھائی۔ شاعر معاشرے کی آواز ہوتا ہے۔اجمل سراج کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ایک نظریاتی فرد تھے۔ یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی نے معروف شاعر اجمل سراج کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پرمرحوم کے بھائی سید مہر الدین افضل، صاحبزادے عبد الرحمن مومن، برادر نسبتی منصور احمد ودیگر اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل طیب اعجاز سواتی، نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمدقاسم جمال بھی موجود تھے۔ شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ اجمل سراج ایک نظریاتی شاعر تھے، انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے ظالمانہ فرسودہ نظام کے کے آواز اٹھائی۔ شاعر معاشرے کی عکاسی کرتا ہے اور معاشرے کی آواز بنتا ہے۔ اجمل سراج کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، ان کی شاعری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور وہ اپنے چاہنے والوں اور عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گے۔ اس موقع پر انہوں نے اجمل سراج کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔