پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن کا ابتدائی کنونشن

35

28 ستمبر 2024 کو پاکستان کے مزدوروں کی 10 قومی و صوبائی فیڈریشنز نے ادغام کرنے کے لیے فائونڈننگ کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن ایشیا پیسیفک سنگاپور کے جنرل سیکرٹری شویا یوشیدا، سارک ٹریڈ کونسل کے جنرل سیکرٹری لکشمنت بسنت، ڈائریکٹر آئی ایل او برادر گیئر، اٹالین ٹریڈ یونین اسکاس اور امریکی سالیڈرٹی سینٹر کے نمائندے، منسٹری کو ایچ آر ڈی کے نمائندے، صوبائی سیکرٹری محنت و انسانی وسائل نعیم غوث، ڈائریکٹر جنرل لیبر اینڈ مین پاور میڈم کلثوم حئی، ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ملک طاہر جاوید، ویبکوپ کے چیئرمین خواجہ مسعود اور دیگر اہم شخصیات کے علاوہ چاروں صوبوں و فیڈریشن کے دستور کے تحت آٹھ ریجننز کے نمائندوں اور ٹریڈ یونین رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مزید جاپان ٹریڈ یونین کنفیڈریشن رینگو کے صدر، جاپان انٹرنیشنل لیبر فاونڈیشن کے صدر آئی ایل او جنیوا سے ورخرز چیپٹر کی انچارج نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایل او جینوا کی نمائندہ کی حیثیت سے آن لائن اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان کی مزدور تحریک کی کامیابی کی طرف اہم قدم قرار دیا۔ پاکستان میں محنت کشوں کا یہ انتہائی کامیاب کنونشن منعقد ہوا بالخصوص ظہور اعوان کی پاکستان کے مزدوروں کو متحد کرنے کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن کے دستور کے مطابق متفقہ طور پر انتخاب منعقد ہوئے۔ جس کے مطابق مرکزی صدر مختار حسین اعوان، جنرل سیکرٹری سعد محمد چوہدری، مرکزی چیئرمین وقار احمد میمن اور مرکزی چیف آرگنائزر ولی محمد کو منتخب کیا گیا جس کی منظوری اجلاس نے دے دی۔ اس کے علاوہ آٹھوں ریجنز کے منتخب صدور کو مرکزی نائب صدر، جنرل سیکرٹریز کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، چیئرمینز کو وائس چیئرمین اور چیف آرگنائزر کو ڈپٹی چیف آرگنائزر کو انتخابات کے بعد منتخب قرار دیا گیا۔