ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)اسلامی جمعیت طلبہ ملک کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دلانے کیلیے رہنمائی کرتی ہے مغربی تہذیب کی یلغار کے اس پرفتن دور میں طلبہ کو بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی جانب راغب کرنے کیلیے جمعیت اپنا کردار ادا کررہی ہے اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں جمعیت کا نیٹ ورک موجود ہے جمعیت ملک کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم ہے یہ اللہ کے شیروں ، محمد ﷺ کے غلاموں اور اقبال کے شاہینوں کی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری ، اسلامی جمعیت طلبہ ضلع سانگھڑ کے ناظم بلال کمبوہ اور مقامی ناظم ساجد قریشی اور حمزہ مطلوب خان نے جوہر آباد ٹنڈوآدم سیرت النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللّٰہ تعالی کا پیغام لوگوں تک پہنچایا اور جولوگ مسلمان ہوئے وہ پھر ثابت قدم رہے اور کلمہ طیبہ کے پیغام پر ڈٹ گئے انہوں نے ہرقسم کی مصیبتوں کا سامنا کیا مگر فریاد اپنے رب سے ہی کرتے تہے ہم بھی اگر دنیا و آخرت کی کامیابی چاہتے ہیں تو قرآن مجید کے احکامات اور سیرت محمدی کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں انہوں نے کہا کہ 57 اسلامی ممالک کے باوجود دنیا بھر کے مسلمان یہودیوں ، نصرانیوں اور ہندوؤں کے ظلم و ستم کا شکار ہیں مسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں عزہ میں قیامت برپا ہے مگر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمیعت طلبہ نے ملک بھر میں طلبہ کو بیدار کیا ہے اور مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم سے انہیں آگاہ کیا ہے انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ جمعیت کے دست و بازو بنیں اور دنیا و آخرت کی کامیابی کیلیے جدوجہد کریں۔ یوم تکریم اساتذہ کے موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم ساجد قریشی ، حمزہ مطلوب علی خان اور رانا نوید نے نیو علی گڑھ گورنمنٹ ڈگری کالج ، سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول ، شاہ عبد اللطیف گورنمنٹ ہائی اسکول سمیت دیگر اسکولوں کا دورہ کیا اور وہاں پرنسپلز ، ہیڈماسٹر صاحبان اور اساتذہ کو کارڈز دیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔