ٹنڈوالٰہیار،اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پرشاندار تقریب

94

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)پانچ اکتوبر کو دنیا بھر میں استادوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے اس سلسلے میں متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے مر کزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عبدالحمید عباسی کی جانب سے ضلع بھر کے استادوں کے اعزاز عالمی دن کے موقعے ایک پر وقار تقر یب کا انعقاد ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد میں منعقد کی گئی جس میں استادوں کی اعلی خد مات پر ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے اس پر وقار تقریب کے مہمان خاص ائر وائس مارشل طاہر رانجھا پر نسپل ایس ایس ٹی راشدآباد تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈی ای او ایجوکیشن ایلمینٹری غزالہ تحسین سموں ،ثمینہ ٹی ای او فیملی ، ضلعی کو نسل کے ممبر مخدوم معروف ولہاری، پرائیورٹ اسکو ل ایسوسی ایشن کے سر پر ست اعلی پروفیسر گل محمد مستوئی، عامر خانزادہ، پ ٹ الف کے ضلعی صدر جمن جروار، عر س عمرانی، محمد اقبال بھٹو، سید ممتاز شاہ، مستجاب الرحمن نمائندہ جیو،نیاز حسین لغاری،اذین خانزادہ نمائندہ بول ٹیوی، معین تھے۔ اس موقعے پرپروگرام آرگنائزر عبدالحمید عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن میری لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے کہ آج میں اپنے استادوں کی خوشی میں شریک ہو کر اپنا فر ض ادا کر رہا ہوں جبکہ ائر وائس مارشل پر نسپل راشدآباد طاہر رانجھا نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاد ہماری نسلوں کو تر بیت دے کر اور انھیں تراش کر ایک کار آمد شہر ی اور محب وطن بنانے میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں استاد وں کی محنت اور لگن جہدوجہد کے سبب اس ملک وقوم کے معمار وں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے انھیں اکیسوی صدی کے تقاضوں سے مقابلہ کر نے کے لیے تیار کر تے ہیں جبکہ ڈی ای او ایجوکیشن غزالہ تحسین سموں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں متحد ہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے رہنما عبدالحمید عباسی کی جستجو کو سلام پیش کر تی ہو ں کہ جنہوں نے میر ے استادوں کے عالمی دن کی نسبت سے انھیں عزت بخشی اور ایک شاندار تقر یب کا نعقاد کر کے ضلعی ٹنڈوالٰہیار کے بہترین کارکر دگی کے حامل استادوں کو ایوارڈ سے نواز ہ ہے۔ اس تقر یب انٹر نیشنل سطح پر ٹنڈوالہیار اور پاکستان کا نام روشن کر نے استادوں کو بھی عزت بخشی ہے جبکہ پرائیورٹ اسکول کے سر پر ست گل محمد مستوئی، عامر خانزادہ ، سید ممتاز شاہ، نے کہا کہ آج ٹیچرز کے عالمی دن پر اس تقر یب کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے جیسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو استاد وں عزت بخشی وی قابل تحسین عمل ہے۔