میرپورخاص، پی ٹی آئی ورکز کیخلاف پولیس کاکریک ڈائون

112

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، ڈویژنل صدر گرفتار۔میرپورخاص میں پولیس نقص امن پر پی ٹی آئی عہدیداران اور کارکنان کے خلاف کریک ڈائون شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر آفتاب حسین قریشی کو جرواری شاخ چوک سے گرفتار کر کے سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مزید کارکنان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلعے میں ہر صورت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔