میرپورخاص،آج عالمی یوم یکجہتی فلسطینی و مسجد اقصیٰ منایا جائیگا

105

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور غیرانسانی سلوک اور وحشیانہ بمباری کے خلاف اہلیان میرپورخاص 7 اکتوبر عالمی یوم یکجہتی فلسطین و مسجد اقصی کے موقع پربروز پیر دن 12 بجے مارکیٹ چوک پر مظلوم اہل فلسطین سے بے مثال یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔7 اکتوبر عالمی یوم یکجہتی اہل فلسطین کے سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی ،ایم کیو ایم ،جمعیت علمائے اسلام ،جمعیت علمائے پاکستان ،سنی تحریک،تاجر برادری اور وکلا سمیت سماجی شخصیات سے رابطہ کرکے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔جماعت اسلامی میرپوخاص کے امیر نور الہی مغل و نائب امیر عاصم شیخ نے اہلیان میرپورخاص کو یکجہتی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اہل میرپورخاص تمام گروہی ،مسلکی ،قوم و جماعت کے تعصبات سے بالاتر ہوکر فلسطین کے پرچموں کے ہمراہ شریک ہوکر اہل فلسطین و بیت المقدس سے اپنی محبت اور ان کی تاریخی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں۔