ٹنڈوآدم ،جماعت اسلامی کے تحت سیرت النبیﷺ کے تحت جلسہ

93

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیﷺ مرکز کوثر مسجد میں منعقد ہوا امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری ، نائب امیر مشتاق احمد عادل اور مقامی امیر عبدالستار انصاری نے سیرت النبیﷺ بیان کرتے ہوئے کہا آپﷺ تمام عالم کے لیے رحمت العالمین تھے آپ نے ہمیشہ محبت انسانیت کا درس دیا آپ کے راستے پر چلنے میں ہی تمام جہانوں کی کامیابی ہے جماعت اسلامی آپ کے راستے پر چلتے ہوئے اس ملک میں اسلامی حکومت کے قیام کی جہدوجہد کررہی ہے۔ جماعت اسلامی کا ہرکام اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہے جماعت اسلامی اس ملک عوام کے حق لیے حق دو عوام تحریک آغاز کیا اور ان شاء اللہ عوام کرپٹ ظالم حکمرانوں سے نجات دلائے گی جماعت اسلامی غزہ کے ان مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہے اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ 7اکتوبر کواظہاریکجہتی غزہ منائے گی اور پاکستانیوں سے اپیل کرتی ہے کہ 7اکتوبر بروز پیر 12 بجے دوپہر اپنے گھروں آفس اوردکانوں سے باہر نکل کر پریس کلب ٹنڈوآدم پہنچیں اور اپنے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں۔