محراب پور ، ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان کا کرایوں میں کمی کرنے سے انکار

16

محرابپور(جسارت نیوز)حکومت نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان نے کرایوں میں کمی کرنے سے انکار کردیا، حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز آفس سے جاری نوٹیفکیشن نمبر ڈی،سی ،این ایف 1095 میں ٹرانسپورٹ میں نمایاں کمی کی گئی ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نوشہرو فیروز سے کراچی کا کرایہ 1200 روپے تھا، اب 900 روپے مقررکیاگیا ہے، نوشہرو فیروز سے حیدرآباد جانے والے مسافر کو 500 روپے ادا کرنا ہوگا،نوشہرو فیروزسے سکھر کا کرایہ 400 روپے تھا اب 300 روپے مقررکیاگیا ہے، نوشہر فیروزسے کنڈیارو تک 80 روپے کے بجائے 60 روپے مقررکیاگیا ہے، نوشہرو فیروزسے نواب شاہ کا کرایہ 400 تھا اب 300 روپے مقررکیاگیا ہے، نوشہروفیروز سے مورو کا کرایہ60 کے بجائے 40 روپے مقررکیاگیا ہے، نوشہرو فیروزسے دادو کا کرایہ 120 روپے تھا اب 80 روپے مقرر کیا گیاہے، کرایوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے باوجود ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں کمی نہیں کی، جس سے مسافروں اور ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔