لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت، 5سپاہیوں کی شہادت پر اظہار افسوس

100

کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی, مولانا عبد الرزاق ہزاروی، مولانا عبد الماجد فاروقی، مفتی محمد عدنان مدنی، قاری شبیر احمد عثمانی،اسلم خان فاروقی و دیگر نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے جبکہ 6 خوارج کی ہلاکت کو فورسز کی کامیابی قرار دیا ہے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسر اور جوان لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔