مہنگائی کا گراف پھر اوپر جانے لگا: چکن 700 روپے میں فروخت ہونے لگی

228

 فیصل آباد: چکن کا سرکاری ریٹ 594 روپے فی کلو ہے جبکہ بازار میں 700 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں مکمل ناکام ہیں، چکن کی سرکاری قیمت 594 روپے کلو ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں 700 روپے میں فروخت جاری ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ چکن کا ریٹ پیچھے سے ہی زیادہ ہے سرکاری ریٹ پر کیسے بیچیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئی چیز سرکاری ریٹ پر نہیں ملتی انتظامیہ بھی کوئی ایکشن نہیں لیتی۔

خیال رہے کہ کراچی میں بھی چکن کی 670روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے، سرکاری نرخ کم ہونے کے باوجود دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر چکن فروخت کررہے ہوتےہیں۔